منگلورو 22؍اگست (ایس او نیوز)ریاستی کانگریس حکومت کی عوام مخالف اور اکثریت مخالف پالیسیوں کے خلاف منگلورو میں جنوبی کینرا بی جے پی کی جانب سے ڈی سی دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔جس میں حکومت مخالف نعرے بازی کی گئی۔
اس احتجاجی مظاہرے میں سابق ایم ایل اے یوگیش بھٹ، کرشنا جی پالیمار، جئے رام شیٹی، پدمنابھ کوٹّارے، سنتوش کمار رائے اور دیگر لیڈران نے حصہ لیا۔